احکام نماز

عورت کا باریک دوپٹے میں نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
34250
| تاریخ :
2018-05-01
عبادات / نماز / احکام نماز

عورت کا باریک دوپٹے میں نماز پڑھنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ سے متعلق کہ عورت کا ایسے دوپٹے میں نماز پڑھنا کہ جس میں اس کے سر کے بال نظر آتے ہوں، شرعاً درست ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کے لۓ نماز میں سر کے بال چھپانا فرض ہے، لہٰذا اگر دوپٹہ اس قدر باریک ہو کہ اس میں سے سر کے بال واضح طور پر نظر آتے ہوں تو ایسے دوپٹہ میں نماز پڑھنا جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوى الهندية : و الثوب الرقيق الذي يصف ما تحته لا تجوز الصلاة فيه . كذا في التبيين اھ (1/ 58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34250کی تصدیق کریں
0     768
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات