احکام نماز

فوم کے اوپر نماز پڑھنے کاحکم

فتوی نمبر :
34238
| تاریخ :
2018-05-01
عبادات / نماز / احکام نماز

فوم کے اوپر نماز پڑھنے کاحکم

السلام علیکم! مفتی صاحب! قطر میں ہم ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتے ہیں اور نیچے فوم ڈالتے ہیں سونے کے لیے، کیونکہ جگہ بہت کم ہے، اب فوم کے اوپر نمازپڑھنا کیسا ہے؟ ہوسکتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ مجبوری ہے، اگر جماعت رہ جائے تو یہاں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فوم میں اگر اتنی سختی ہو کہ پیشانی اس پر صحیح طریقے سے ٹک سکے تو اس پر نماز پڑھنا درست ہے ورنہ فوم کو ہٹا کر نماز پڑھنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر : (وإن صح) عندنا (بشرط كونه على جبهته) (إلى قوله ) وبشرط طهارة المكان وأن يجد حجم الأرض
وفي الشامية : (قوله وأن يجد حجم الأرض) تفسيره أن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ من ذلك، فصح على طنفسة وحصير وحنطة وشعير وسرير وعجلة وإن كانت على الأرض لا على ظهر حيوان۔ (500/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34238کی تصدیق کریں
0     580
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات