مذی یا وَدی کے بارے میں سوال ہے، میں اگر کسی مارکیٹ میں ہوں اور بیوی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کچھ قطرے مذی یا ودی کے نکل آئے ،پھر نماز کا ٹائم بھی ہوگیامارکیٹ میں ہی ، تو اس صورت میں پاکی کیسے حاصل کی جائے؟ کیا انڈرویئر کی وہ جگہ جہاں مذی یا وَدی لگی ہو ، پانی سے صاف کرنے سے کپڑے پاک ہوجائیں گے؟
جی ہاں! انڈر ویئر کی جس جگہ مذی کے قطرے لگے ہوں ، اس کو دھونے کے بعد اس میں نماز پڑھنا جائز اور درست ہوگا۔
کما فی الهندیة: وازالتها إن كانت مرئیة بازالة عینها واثرها إن كانت شیئا یزول اثره. (الی قوله) وإن كانت غیر مرئیة یغسلها ثلاث مرات اھ(٤١/١) واللہ اعلم