نماز میں التحیات کے بعد پڑھنے کے لیے ایسی دعاء بتائیں جس میں تمام مؤمنین اور مؤمنات کے لیے مغفرت کی دعاء مانگی جاتی ہو۔
سائل کو چاہیے التحیات اور درود ابراہیمی پڑھنے کے بعد ’’ اللہم ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار، یاربنا اغفر لی ولوالدی وللمؤمنین یوم یقوم الحساب‘‘ پڑھنے کا اہتمام کرے۔