نجاسات اور پاکی

واش روم سے نکلنے کے بعد جہاں واش روم کے جوتے رکھے جاتے ہوں ، وہاں مصلے بچھاکر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
33480
| تاریخ :
2018-03-14
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

واش روم سے نکلنے کے بعد جہاں واش روم کے جوتے رکھے جاتے ہوں ، وہاں مصلے بچھاکر نماز پڑھنا

میرا سوال یہ ہے کہ کیا کمرے میں اس جگہ پر جائے نماز بچا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ، جہاں واش روم کے استعمال کی جوتی (شوز) بھی پہنے جاتی ہو ، کیا وہ جگہ جوتے پہننے سے کمرے کی جگہ ناپاک تو نہیں ہوتی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر واش روم میں استعمال ہونے والے جوتوں پر ظاہری کوئی نجاست (پیشاب ، پاخانہ) لگی ہوئی نہ ہو تو اس کی وجہ سے کمرہ ناپاک نہ ہوگا اور وہاں جائے نماز بچا کر نماز پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ومكانه) أي موضع قدميه أو إحداهما إن رفع الأخرى وموضع سجوده اتفاقا في الأصح اھ (1/ 403)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عارف مرزوقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33480کی تصدیق کریں
0     739
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات