محترم جناب مفتی صاحب! عورتوں کے سجدہ کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ بعض احادیث میں کہنیوں کو فرش پر رکھنے کی ممانعت آئی ہے جس میں کتوں کی مشاہت ہے؟ براہِ کرم میرا مسئلہ حل کریں۔
احادیث کی روشنی میں فقہاء کرام نے عورتوں کے سجدہ کرنے کا صحیح طریقہ یہ تحریر فرمایا ہے کہ وہ کہنیاں زمین پر بچھائے، سکڑ کر اور پیٹ کو رانوں کے ساتھ چمٹا کر سجدہ کریں، کیونکہ اس میں زیادہ ستر ہے۔
ففی المراسيل لأبي داود: عن يزيد بن أبي حبيب، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على امرأتين تصليان فقال: «إذا سجدتما فضما بعض اللحم إلى الأرض فإن المرأة ليست في ذلك كالرجل» (ص: 118)
وفی الفتاوى الهندية: والمرأة لا تجافي في ركوعها وسجودها وتقعد على رجليها وفي السجدة تفترش بطنها على فخذيهاكذا في الخلاصة (1/ 75)
وفی الهدایة: والمرأة تنخفض فی سجودها وتلزق بطنها بفخذها لأن ذلك استرلها اھ ( ۱/۱۱۰)