کیا لانڈری سے کپڑے دھلوانا جائز ہے؟
اگر اطمینان ہو کہ جس دھوبی کو آپ کپڑے دے رہے ہیں ، وہ پاکی کا خیال رکھتا ہے ، تو اس سے کپڑے دھلوانا جائز ہے اور اس کے دھلے کپڑوں میں نماز اور دیگر عبادات کی ادائیگی بھی درست ہے۔
کما فی الدر المختار : (و كذا يطهر محل نجاسة) أما عينها فلا تقبل الطهارة (مرئية) بعد جفاف كدم (بقلعها) أي : بزوال عينها و أثرها و لو بمرة أو بما فوق ثلاث في الأصح اھ (1/328)۔