نجاسات اور پاکی

ناپاک الیکٹرانک اشیاء کو پاک کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
29798
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناپاک الیکٹرانک اشیاء کو پاک کرنے کا طریقہ

اگر کوئی الیکٹرانک چیز مثلاً موبائل ناپاک ہوجائے ، تو اس کو کیسے پاک کیا جائے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

الیکٹرانک یا دیگر ایسی ٹھوس اشیاء جس میں نجاست جذب نہ ہوتی ہوں ، انھیں کسی پاک کپڑے یا ٹشو سے پونچھ لینے سے نجاست کا اثر زائل ہوجائے ، تو اس سے وہ پاک ہوجائیں گے، ورنہ صاف کیمیکل یا آئل سے دھو کر اسے پاک کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (يجوز رفع نجاسة حقيقية عن محلها) و لو إناء أو مأكولا علم محلها أو لا (بماء لو مستعملا) به يفتى (و بكل مائع طاهر قالع) للنجاسة ينعصر بالعصر (الیٰ قوله) (و) يطهر (صقيل) لا مسام له (كمرآة) و ظفر و عظم و زجاج و آنية مدهونة أو خراطي و صفائح فضة غير منقوشة بمسح يزول به أثرها مطلقا به يفتى اھ (1/ 309)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29798کی تصدیق کریں
0     906
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات