نجاسات اور پاکی

پیشاب کرنے کے بعداستنجاء میں بدن کےکتنے حصے کا دھونا ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
29698
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پیشاب کرنے کے بعداستنجاء میں بدن کےکتنے حصے کا دھونا ضروری ہے ؟

اگر ایک بندہ پیشاب کرنے کے بعد صرف عضوِ تناسل کو دھولے ، تو کیا اس کا استنجاء ہوجائے گا یا آگے پیچھے دھونا لازمی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر پیشاب کے قطرے صنفی عضو سے متجاوز نہ ہوئے ہوں ، تو خاص اسی عضو کا دھو لینا ہی کافی ہے ، اس کے علاوہ جگہ کا دھونا ضروری نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و يجب) أي: يفرض غسله (إن جاوز المخرج نجس) مائع الخ
و فی رد المحتار : تحت(قوله : إن جاوز المخرج) يشمل الإحليل ، ففي التتارخانية : وإذا أصاب طرف الإحليل من البول أكثر من الدرهم يجب غسله هو الصحيح و لو مسحه بالمدر ، قيل يجزئه قياسا على المقعدة و قيل : لا و هو الصحيح اهـ (1/338)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29698کی تصدیق کریں
0     950
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات