نجاسات اور پاکی

واشنگ مشین میں کپڑے دھونا اور ان کو پاک کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
2922
| تاریخ :
2007-03-27
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

واشنگ مشین میں کپڑے دھونا اور ان کو پاک کرنے کا طریقہ

میری والدہ واشنگ مشین میں کپڑے دھوتی ہیں، مشین سے نکالنے کے بعد وہ دو پانیوں سے کپڑوں کو نکالتی ہیں اور آخر میں اچھی طرح انہیں نچوڑتیں ان کے ہاتھ میں درد ہوجاتا ہے ہاتھ کے گٹے کمزور ہونے کی وجہ سے، کیا کپڑے پاک ہوجائیں گے؟ یا پھر اگر کپڑوں کے سوکھنے کے بعد میں ان کو کتنے پانیوں میں سے نکالوں کہ وہ پاک ہوجائیں؟ یا اگر والدہ ان کپڑوں کو دو پانیوں سے نکالنے کے بعد نچوڑے بغیر ڈرائر میں نچوڑ کر سکھالیں ، تو کیا کپڑے پاک ہوجائیں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مشین میں دھوئے جانے والے کپڑوں میں اگر کوئی ناپاک کپڑا شامل نہ ہو بلکہ میلے وغیرہ ہوں تو سائل کی والدہ کے مذکور طرز پر دھونے سے یہ تمام کپڑے پاک شمار ہوں گے اِلّا یہ کہ ان میں سے اگر کوئی کپڑا ناپاک بھی شامل ہو تو اسےتین مرتبہ پاک پانی سے دھونا ضروری ہے ، ہاں اگر صابون نکالنے کے بعد اچھی طرح صاف پانی سے نکال لیے جائیں اور یقین ہوجائے کہ ناپاکی کے اثرات ختم ہوگئے ہوں گے تو اس صورت میں یہ کپڑے بلاشبہ پاک تصور ہوں گے اور اگر نچوڑنے میں کمزوری کی وجہ سے ہر مرتبہ ڈرائر کے ذریعہ خشک کرلیے جائیں تو یہ بھی درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الشامیة : تحت( قوله و لو بمرة )یعنی ان زال عین النجاسة بمرة واحدة تطهر سواءٌ كانت تلك الغسلة الواحدة فی ماء جار او راكد كثیر او بالصب او فی اجانة اما الثلاثة الاول فظاهر و اما الاجانه فقد نص علیها فی الدرر حیث قال غسل المرثیه عن الثوب فی اجانة حتی زالت طهرًا . اهـ (ج۱، ص۳۲۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2922کی تصدیق کریں
0     1427
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات