نجاسات اور پاکی

گیلے کپڑے پہنے ہوئے ہواخارج ہونے سے کپڑوں کی طہارت کا حکم

فتوی نمبر :
28894
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

گیلے کپڑے پہنے ہوئے ہواخارج ہونے سے کپڑوں کی طہارت کا حکم

جب شلوار اور بدن پہلے سے گیلا ہو ، پانی یا پسینے کی وجہ سے اور ریح نکل جائے تو کیا شلوار ناپاک ہوجائے گا ؟ ایک غیر عالم سے سنا ہے کہ کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ، اس لئے شک پڑ گیا ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گیلے کپڑے پہنے ہوئے اگر ریح خارج ہوجائے تو اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے ، اس لئے بلاوجہ شک میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : حتى لو لبس سراويل مبتلة أو ابتل من أليتيه الموضع الذي تمر به الريح فخرج الريح لا يتنجس وهو قول العامة و ما نقل عن الحلواني من أنه كان لا يصلى بسراويله فورع منه بحر اھ(1/136)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28894کی تصدیق کریں
0     958
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات