میں نے حال ہی میں شادی کی ہے، میری بیوی کا نام "ندا" ہے، جو میرے خیال میں اسلامی نام نہیں ہے، وہ بچپن سے ہی تھوڑی بہت بیمار رہتی ہے، اگر میں اس کا اسلامی نام رکھ لوں ،تو کیا اس نام کی برکت سے اس پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور کیا وہ صحت یاب ہو جائے گی ؟
واضح ہو کہ "ندا" کا معنی آواز اور صدا کے آتے ہیں اس لئے اس نام کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ بیماری کا تعلق نام سے نہیں اچھے ناموں والے بھی تو بیمار ہوتے ہیں، اس لئے سائل کو چاہیے کہ بیوی کا کسی اچھے معالج سے علاج کروائیں ان شاء اللہ معاملات بہتر ہو جائیں گے۔