نجاسات اور پاکی

ناپاک قالین و چٹائی پر گیلا کپڑا پھیرنے سے کیا وہ پاک ہو جائیں گے؟

فتوی نمبر :
28282
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناپاک قالین و چٹائی پر گیلا کپڑا پھیرنے سے کیا وہ پاک ہو جائیں گے؟

اگر بچہ فرش ،قالین یا چٹائی پر پیشاب کردے تو اس پر تین دفعہ کپڑا پھیرنے سے پاکی حاصل ہوجائےگی ؟ یا پانی بہانا لازمی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قالین اور چٹائی کے جس حصے میں پیشاب لگا ہو، تو پاک کرنے کے لئے اسے پانی سے دھونا لازم ہے، صرف کپڑا پھیرنے سے قالین اور چٹائی پاک نہ ہوگی ، البتہ فرش پر گیلا کپڑا لگانے اور صاف کرنے سے فرش پاک ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : تحت (قوله : فيغسل) أي : الخف، قال في الذخيرة : و المختار أن يغسل ثلاث مرات و يترك في كل مرة حتى ينقطع التقاطر و تذهب النداوة اھ (1/ 310)۔
و فی الفتاوی الھندیة : حصير أصابته نجاسة فإن كانت النجاسة يابسة لا بد من الدلك حتى تلين و إن كانت رطبة إن كان الحصير من قصب أو ما أشبهه يطهر بالغسل اھ (1 /43)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28282کی تصدیق کریں
0     1673
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات