وظائف و عملیات

نرینہ اولاد کے لیے وظیفہ

فتوی نمبر :
27390
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

نرینہ اولاد کے لیے وظیفہ

۱۔ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام کہ ہماری طرف یہ مشہور ہے کہ اگر کسی کی بیٹیاں یا بیٹے پیدا ہو جائے تو لوگ کہتے ہیں کہ اولاد شوہر کی طرف سے ہوتے ہیں اور مال و دولت بیوی کی طرف سے تقدیر میں آتی ہے، کیا اس بات کی شریعت میں کوئی اصل ہے ؟ امید ہے کہ میرا سوال واضح ہو۔
2 : نرینہ اولاد کے لیے کوئی مجرب اور آسان سا عمل یا وظیفہ تجویز فرما دیجیے اور خصوصی دعا کی بھی گزارش ہے وقت دینے کے لیے شکریہ اور جزاک اللہ خیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1۔اولاد،دونوں میاں بیوی کی طرف سے ہوتی ہے، اگرچہ نسب باپ کا شمار ہے ،جبکہ مال ہر انسان کو اس کے مقدر کا ملتا ہے البتہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں نفس نکاح ہی باعث برکت ہے ۔
2۔سائل کو چاہیے کہ تمام گناہوں سے توبہ کر کے پنچگانہ نمازوں اور اوامر کی بجا آوری اور نواہی سے بچنے کا اہتمام کرے اور اللہ تعالیٰ سے حصول اولاد نرینہ کے متعلق دعا بھی کرتا رہے کیونکہ وہی مسبب الاسباب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سورہ یوسف لکھ کر عورت تعویذ باندھے ان شاء اللہ فرزند نیک پیدا ہو گا ۔ (اعمال قرآنی ص ۱۶۳) واللہ اعلم

مأخَذُ الفَتوی

ففي صحيح البخاري: قال عبد الله: حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو الصادق المصدوق، قال: " إن أحدكم يجمع خلقه في بطن أمه أربعين يوما، ثم يكون علقة مثل ذلك، ثم يكون مضغة مثل ذلك، ثم يبعث الله ملكا فيؤمر بأربع كلمات، ويقال له: اكتب عمله، ورزقه، وأجله، وشقي أو سعيد اھ (4/ 111)
و في تفسير ابن كثير: قال تعالى: إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله وعن ابن مسعود: التمسوا الغنى في النكاح. يقول الله تعالى: إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله رواه ابن جرير، وذكر البغوي عن عمر بنحوه. (6/ 48)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27390کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 5
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات