وظائف و عملیات

میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

فتوی نمبر :
69507
| تاریخ :
2023-12-01
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

السلام علیکم مولوی صاحب،میرا نکاح ہوا ہے لیکن کچھ وقت سے ہمارے درمیان معاملات دن بہ دن خراب ہورہے ہیں بات یہاں تک آئی ہے کہ طلاق کے سوا ابھی کچھ نہیں بچا ہے اور بیوی طلاق مانگ رہی ہے لیکن میں طلاق نہیں دیتا. لہذا مولوی صاحب کافی وقت سے میں پریشان ہوں ابھی کیا کرو میں ایسا کوئی وظیفہ یا کوئی اور اسلامی طریقہ ہے جس سے ہمارا رشتہ واپس صحیح ہو جائے اور ہم شادی کرے بہت بہت شکریہ آپ کی رہنمائی کا انتظار رہےگا مجھے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں بیوی کے ساتھ پیدا ہونے والے اختلافات اور معاملات کی خرابی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاکہ اس کے مطابق رہنمائی کی جاسکتی ،تاہم اگر دونوں میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی معمولی باتوں کیوجہ سے اختلاف اور تنازعات پیدا ہوئے ہوں تو اولا تو میاں بیوی میں سےہر ایک کو چاہئے کہ چھوٹی موٹی معمولی باتوں کا نظر انداز کرکے شریعت کی طرف سے ایک دوسرے پر عائد کردہ حقوق کی ادائیگی کی فکر کرکے اس مقدس رشتے کو نبانے کی کوشش کریں،بلاکسی شرعی عذر کے طلاق کےذریعے اس رشتے کو ختم نہ کریں،اور اس کے ساتھ ساتھ سائل کو چاہئے کہ ہر فرض نماز کے بعد درج ذیل آیت مبارکہ کا گیارہ مرتبہ ورد کرکے اپنی ازدواجی زندگی کی بہتری کے لئے دعاؤں کا اہتمام کرے،ان شاء اللہ امید ہے کہ سائل اور اس کی بیوی کے تعلقات حسب سابق درست ہوجائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

﴿وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً مَّا أَلَّفَتْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ﴾

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69507کی تصدیق کریں
2     2386
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات