میرا سپرم زیرو ہے، اس کو ایکٹیو کرنے کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ میں ایک باپ بن سکوں۔
سائل کو چاہئے کہ اپنا علاج کسی ماہر معالج سے کرائے اور اس کے ساتھ یہ آیت’’رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ‘‘۔ (سورۃ الانبیاء: ۸۹) ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھا کرے اور اس آیت ’’رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ‘‘ (سورۃ آل عمران: ۳۸) کا کثرت سے ورد کرتا رہے، انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت نصیب فرمائیں گے۔ واللہ اعلم بالصواب