وظائف و عملیات

دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

فتوی نمبر :
60579
| تاریخ :
2005-05-17
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں عورتیں اکٹھی ہو کر دعاءِ یونس سوا لاکھ بار پڑھتی ہیں اور اس کو مؤثر بھی سمجھتی ہیں آیا اس کا ثبوت قرآن و حدیث میں ہے کہ نہیں؟ اور یہ ہیئتِ اجتماعیہ اور اس کے بعد کھانا وغیرہ کھلانا کیا یہ بدعت کےزمرے میں نہیں آتا ہے؟ اور اس سے اعراض کرنا اور ایسا کرنے والی عورتوں کو برا بھلا کہنا کیسا ہے؟ میت کے لیے اور دنیاوی مصائب کے لیے پڑھ کر پیسے لینا شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟براہِ کرم ان سوالات کی جواب عنایت فرما کر ظلمت سے نکلنے میں معاون بنیں اللہ آپ کو جزاءِ خیر عطا فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دعا یونس ’’لاالٰہ الا انت سبحانک إنی کنت من الظالمین‘‘ دفعِ بلیّات میں مجرّب ہے، اس لیے بغرضِ وظیفہ اس کو انفرادی اور اجتماعی دونوں شکلوں میں پڑھنا اور اس پر مقررہ اجرت لینا بھی جائز ہے، مگر اسے ایصالِ ثواب کی غرض سے پڑھ کر اس پر اجرت لینا جائز نہیں ،اس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير القرطبي: الثانية- روى أبو داود عن سعد بن أبي وقاص عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: (دعاء ذي النون في بطن الحوت"لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين" لم يدع به رجل مسلم في شي قط إلا استجيب له) و قد قيل: إنه اسم الله الأعظم. و رواه سعد عن النبي - صلى الله عليه وسلم - و في الخبر: في هذه الآية شرط الله لمن دعاه أن يجيبه كما أجابه و ينجيه كما أنجاه ، و هو قوله:" وكذلك ننجي المؤمنين" و ليس هاهنا صريح دعاء و إنما هو مضمون قوله:" إني كنت من الظالمين" فاعترف بالظلم فكان تلويحا قوله تعالى: (وكذلك ننجي المؤمنين) أي نخلصهم من همهم بما سبق من عملهم اه(11/ 334)۔
و فی تفسير روح المعاني: و البيهقي في الشعب وجماعة عن سعد ابن أبي وقاص عن النبي - صلّى الله عليه وسلّم - قال: ’’دعوه ذي النون إذ هو في بطن الحوت لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين لم يدع بها مسلم ربه في شيء قط إلا استجاب له‘‘و أخرج ابن أبي حاتم عن الحسن أن ذلك اسم الله تعالى الأعظم، و أخرج ذلك الحاكم عن سعد مرفوعا ، و قد شاهدت أثر الدعاء به اه(9/ 81)۔
و فی حاشية ابن عابدين: و ما استدل به بعض المحشين على الجواز بحديث البخاري في اللديغ فهو خطأ؛ لأن المتقدمين المانعين الاستئجار مطلقا جوزوا الرقية بالأجرة و لو بالقرآن كما ذكره الطحاوي؛ لأنها ليست عبادة محضة بل من التداوي اه(6/ 57)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60579کی تصدیق کریں
0     1881
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات