نجاسات اور پاکی

پیشاب کے بعد قطروں اور وساوس سے بچنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
27385
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پیشاب کے بعد قطروں اور وساوس سے بچنے کا طریقہ

مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں ، جب بھی فراغت کے بعد وضو کرتا ہوں تو دورانِ نماز کچھ قطرے آجاتے ہیں ، میں بہت پریشان ہوں ، یہ تو میں جانتا ہوں کہ نماز تو پھر بھی پڑھنی ہے ، میری مدد فرمائیں ،تاکہ میں فرائض کو انجام دے سکوں ، ادھر سعودیہ میں، میں کسی سے بھی نہیں پوچھ سکا،پردہ داری کی بھی درخواست ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیئے کہ قضاءِ حاجت کے بعد تھوڑا سا چلے ، تاکہ پیشاب کے سارے قطرے نکلنے کا یقین ہوجائے اور مزید نہ آنے کا اطمینان ہو تو اس کے بعد وضو کرکے نماز پڑھ لیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : يجب الاستبراء بمشيأ و تنحنح أو نوم على شقه الأيسر و يختلف بطباع الناس الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله: يجب الاستبراء إلخ) هو طلب البراءة من الخارج بشيء مما ذكره الشارح حتى يستيقن بزوال الأثر اھ (1/344)۔
و فی الفتاوی الھندیة : و الاستبراء واجب حتى يستقر قلبه على انقطاع العود ، كذا في الظهيرية اھ (1/49)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27385کی تصدیق کریں
0     782
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات