کیا ہم ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں دھو سکتے ہیں؟ کیا اس سے ناپاک کپڑے پاک ہوجائیں گے؟ کیا یہ درست طریقہ ہے،اگر درست نہیں تو صحیح طریقہ بتادیں،میرے کچھ ناپاک کپڑے آج پاک کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں دھلے ہیں ایسے میں مجھے اب کیا کرنا چاہیئے؟
پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک کپڑے بھی مشین میں ڈال دیے جائیں تو مشین میں موجود تمام کپڑے ناپاک ہوجائیں گے،اس لئے ان سب کو پانی سے پاک کرنا لازم ہوگا۔
کما فی الدر المختار: (و) قدر (بتثليث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غيره) أي: غير منعصر مما يتشرب النجاسة وإلا فبقلعها كما مر، وهذا كله إذا غسل في إجانة، أما لو غسل في غدير أو صب عليه ماء كثير، أو جرى عليه الماء طهر مطلقا بلا شرط عصر وتجفيف وتكرار غمس هو المختار اھ (1/333)۔