ہم نے گھر کے ایک کمرے میں فرش کے نیچے لیٹرینوں کا پٹ (وہ گھڑا جس میں لیٹرین کا گند جمع ہوتا ہے) بنایا ہے کیا اس کمرے میں نماز ہوسکتی ہے؟
اگر لیٹرین کا پٹ بنانے سے کمرے میں اس کی بدبو محسوس نہ ہوتی ہواس میں نماز پڑھنا بلا کراہت صحیح ہے۔
كما في رد المحتار (قوله ومكانه) فلا تمنع النجاسة في طرف البساط ولو صغيرا في الأصح، ولو كان رقيقا وبسطه على موضع نجس، إن صلح ساترا للعورة تجوز الصلاة كما في البحر عن الخلاصة. (403/1)۔