نجاسات اور پاکی

کیا مقدار درہم نجاست کپڑوں پر لگے رہنے کے باوجود نماز ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
25653
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیا مقدار درہم نجاست کپڑوں پر لگے رہنے کے باوجود نماز ہو جاتی ہے؟

میں نے سنا ہے کہ مقدارِ درہم ناپاکی کپڑوں پر لگے رہنے سے بھی نماز ہوجاتی ہے ، مقدارِ درہم کتنا ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر بھول کر مقدارِ درہم ناپاکی کپڑوں پر لگی رہ جائے تو وہ معاف ہے اور اس حالت میں نماز بھی ہوجاتی ہے ، لوٹانے کی ضرورت نہیں ، جبکہ مقدارِ درہم بالغ آدمی کے ہتھیلی کی گول گہرائی کےبرابر مقدار کہلاتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایة : و قدر الدرھم وما دونه من النجس المغلظ کالدم و البول و الخمر و خرء الدجاج و بول الحمار جازت الصلوٰة معه وان زاد لم تجز (الیٰ قوله) ثم یروی اعتبار الدرھم من حیث المساحة و ھو قدر عرض الکف فی الصحیح اھ (1/ 73/75)۔
و فی البحر الرائق : و عفی قدر الدرھم کعرض الکف من نجس مغلظ کالدم والبول و الخمر و خرء الدجاج و بول ما لایؤکل لحمہ و الروث اھ (1 /228)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25653کی تصدیق کریں
0     958
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات