نجاسات اور پاکی

ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھونا

فتوی نمبر :
2527
| تاریخ :
2007-12-02
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھونا

اگر کوئی کپڑا ناپاک ہو تو اس کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھویا جا سکتا ہے؟ میں اپنے کپڑے خود نہیں دھوتا اور اکثر میں نے دیکھا ہے کہ صرف میں بھیگا کر دو دفعہ کنگال لیتے ہیں، کیا اس طرح کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور عمل کے دوران پانی کی زیادتی کی وجہ سے کپڑوں کے پاک ہو جانے کا یقین یا غالب گمان ہو اور ہر دفعہ کھنگالنے کے بعد حتی المقدور انہیں نچوڑا بھی جاتا ہو، اس صورت میں سب کپڑے پاک شمار ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: وإن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات. كذا في المحيط ويشترط العصر في كل مرة فيما ينعصر ويبالغ في المرة الثالثة حتى لو عصر بعده لا يسيل منه الماء ويعتبر في كل شخص قوته وفي غير رواية الأصول يكتفي بالعصر مرة وهو أرفق. كذا في الكافي وفي النوازل وعليه الفتوى. (1/ 42)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الماجد حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2527کی تصدیق کریں
0     969
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات