اگر نماز قضاء ہو تو کس طرح ہوتا ہے مثلاً صبح کی نماز قضاء ہو جائے تو کس طرح سے ہوگی؟
اگر کوئی نماز قضاء ہو جائے تو جیسے ہی موقع ملے اور مکروہ وقت بھی نہ ہو تو فوراً اس کی قضاء کر لی جائے اور تاخیر پر توبہ واستغفار بھی کرے اور پھر اس نماز کے پڑھنے کا طریقہ بھی وہی ہے جو ادا کا ہوتا ہے۔ ہاں! قضاء فقط وتروں اور فرض نماز کی ہی ہوتی ہے سنتوں کی قضاء نہیں، البتہ اگر کسی کی نماز فجر قضاء ہو جائے اور وہ اسی دن اشراق یا چاشت کے وقت یعنی ظہر سے پہلے پہلے اس کی قضاء پڑھنا چاہے تو اس صورت میں فجر کی سنتون کو بھی پڑھ لے، جبکہ اس کے بعد یا کسی دوسری نماز کی سنت لوٹانے کی ضرورت نہیں۔