السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ میرے آفس میں عشاء کی نماز با جماعت نہیں ہوتی ، منفرداً پڑھنی ہوتی ہے ، تو اس وقت مجھے نماز ،ترتیب سے پڑھنی ہے یا پہلے فرض نماز پڑھنی ہے؟ طریقہ بتادیں۔ جزاک اللہ!
جی ہاں! انفرادی نماز پڑھنے کی صورت میں بھی ترتیب سے نماز پڑھنا لازم ہے کہ پہلے چار فرض ، پھر دو سنت، پھر تین رکعت وتر پڑھی جائیں۔
كما في الدر المختار : (و) وقت (العشاء و الوتر منه إلى الصبح ، و) لكن (لا) يصح أن (يقدم عليها الوتر) إلا ناسيا (لوجوب الترتيب) لأنهما فرضان عند الإمام اھ (1/ 362)۔