نجاسات اور پاکی

گندے یا بغیر استری کئے ہوئے کپڑوں میں نماز بجماعت کا حکم

فتوی نمبر :
24186
| تاریخ :
2014-12-15
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

گندے یا بغیر استری کئے ہوئے کپڑوں میں نماز بجماعت کا حکم

گندے کپڑوں میں یا کپڑے صاف ہوں، لیکن بغیر استری کے ہوں یاکپڑوں کا رنگ خراب ہوگیا ہو، کیا ایسے کپڑے پہن کر نماز باجماعت کیلیے مسجد میں جاسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صاف ستھرے بناء استری والے کپڑوں میں نماز پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے جبکہ میلے یا ایسے کپڑے جن کو پہن کر کسی عزت والی مجلس میں جانے کو آدمی ناپسند کرتا ہو، پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشیة الطحطاوی: (وتكره الصلاة فی ثیاب البذلة) ثوب لا یصان عن الدنس ممتهن وقیل مالا یذهب به إلٰی الكبراء ورأی عمر رضی الله عنه رجلًا فعل ذلك فقال أرأیت لو كنت أرسلتك إلٰی بعض الناس أكنت تمر فی ثیابك هذه فقال لا فقال عمر رضی الله عنه الله أحق أن تنزین له.اهـ (۱۹۷)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قدیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24186کی تصدیق کریں
0     1748
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات