احکام نماز

سمت قبلہ معلوم کرنے کاآسان طریقہ

فتوی نمبر :
2414
| تاریخ :
2006-05-23
عبادات / نماز / احکام نماز

سمت قبلہ معلوم کرنے کاآسان طریقہ

میں ٹورنٹو میں رہتا ہوں اور یہاں ہم شمال مشرقی سمت کی جانب رُخ کر کے ادا کرتے ہیں، اگر ہم نقشہ میں دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قبلہ جنوب سمت ہے اور مجھے یہ معلوم ہے کہ یہاں (ٹورنٹو) میں ایک جگہ لوگ جنوب مشرقی سمت کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں، یہ ایک واضح اختلاف ہے۔ براہِ مہربانی بتائیں کہ کون سا رُخ ہمارے یہاں درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام مسلمانوں کے لیے سمت قبلہ معلوم کرنے کی سہل ترین ترکیب یہ ہے کہ دنیا میں کسی بھی مقام پر ۲۹ مئی اور ۱۴ جولائی کو عین اس وقت جب مکہ مکرمہ میں نصف النہار کا وقت ہو ہر چیز کا سایہ عین قبلہ کی جانب ہوگا۔
لہٰذا مذکور دونوں تاریخوں کو "ٹورنٹو"میں جس وقت مکہ مکرمہ میں نصف النہار کا وقت ہو ایک عمودی (سیدھی) لکڑی زمین میں گاڑھ کر اس کے سائے سے سمتِ قبلہ ،متعین کر لیا جائے ،ان شاء اللہ درست سمتِ قبلہ نکل آئےگا۔ (ماخوذ از جواہر الفقہ:۱/۳۰۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2414کی تصدیق کریں
0     1648
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات