نجاسات اور پاکی

نیند سے اٹھنے کے بعد کپڑوں پر قطروں کے نشانات کی وجہ سے وضو یا غسل کا حکم

فتوی نمبر :
2381
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

نیند سے اٹھنے کے بعد کپڑوں پر قطروں کے نشانات کی وجہ سے وضو یا غسل کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتاہے کہ جب میں سوکر اٹھتاہوں تو اپنے انڈر وئر میں چند قطرے پائے جاتے ہیں اور یہ نہیں معلوم کہ یقیناً وہ پیشاب کے قطرے ہیں یا منی کے آیا اسی حال میں میرے اوپر غسل واجب ہوگا؟ براہِ کرم تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر احتلام یاد نہ ہو تو مذکورصورت میں میں احتیاطاً غسل کرینا چاہیے۔ اگرچہ شک کی صورت میں بالاتفاق وجوب غسل کا حکم نہیں لگایا جاسکتا مگر کرلینا بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی العالمگیریة: وان استیقظ الرجل ووجد علی فراشه او فخذه بللًا وهو یتذکر احتلامًا ان یتقن ان منی او تیقن ان مذی او شك انه منی او مذی فعلیه الغسل وان تیقن انه ودی لا غسل علیه وان راٰی بللًا الا انه لم یتذکر الاحتلام فان تیقن انه ودی لا یجب الغسل وان تیقن انه منی یجب الغسل وان تیقن انه مذه لا یجب الغسل وان شك انه منی او مذی قال ابو یوسف رحمه اللہ لا یجب الغسل حتی یتیقن بالاحتلام وقالا یجب آه (۱/ ۱۵)
وفی البحر الرائق: وعلم ان هذه المسئلة علی اثنی عشر وجهًا لانه اما این یتیقن امنه منی او مذی او ودی او شك فی الاول والثانی او فی الاول والثالث او فی الثانی والثالث وکل من هذه الستة اما ان تکون مع تذکر الاحتلام اولا الٰی قوله: ویجب الغسل عندهما لا عند ابی یوسف فیما اذا شك انه منی او مذی او منی او ودی لم یتذکر الاحتلام فیهما اھ (۱/ ۵۶) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2381کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات