احکام نماز

آستین اوپر کر کے نماز پڑھنا- بغیر قمیص پہنے وضو کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
236
| تاریخ :
2004-09-23
عبادات / نماز / احکام نماز

آستین اوپر کر کے نماز پڑھنا- بغیر قمیص پہنے وضو کرنے کا حکم

۱ ۔کیا میں آستین اوپر کر کے نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ اور اگر آستین کہنیوں سے اوپر ہوں تو نماز پڑھی جا سکتی ہے، کیا اس کا کوئی گناہ تو نہیں ہے؟
۲۔ کیا قمیض کے بغیر گھر میں وضو کیا جا سکتا ہے، نیز اس پر کوئی گناہ تو نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔بلاوجہِ شرعی یا محض سستی اور کاہلی کی بناء پر آستینیں چڑھا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے جس سے احتراز چاہیۓ۔
۲۔ جبکہ بغیر قمیص پہنے بھی وضو کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں بلکہ جائز اور درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسلم شاکر سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 236کی تصدیق کریں
1     678
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات