محترم جناب مفتی صاحب !
میں نےاپنے بچے کا نام ’’ حُمَیْل ‘‘ کا انتخاب کیا ہے اور میں نے یہ نام ایک عربی ویب سائٹ سے لیا اور لکھا تھا کہ حضور علیہ الصلاۃ و السلام کے صحابی (رض) کا نام ہے ۔ میری معلومات کے مطابق ایسی کئی ویب سائٹز لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگے پڑے ہیں ۔ کیا یہ نام اسلامی ہے اور معنی خیز ہے؟ مجھے معلوم ہے کہ میرا یہ سوال فتوی کے زمرے میں نہیں، خاطر خواہ نہیں ۔ لیکن بنوریہ کے علاوہ دیگر ویب سائٹز سے مجھے سروکار نہیں ہے۔ اشفاق احمد کراچی
جی ہاں! حُمَیْل ایک صحابی رسولﷺ کا نام ہے جبکہ اس کا معنی چھوٹا سا پھل یا چھوٹا سا حمل کے آتے ہیں؟ لہذا کسی بچے کا یہ نام رکھنا بلا شبہ درست ہے۔
ففي الإصابة في تمييز الصحابة: حميل: بالتصغير ابن بصرة بن أبي بصرة الغفاريّ (إلى قوله) وقال مصعب الزّبيريّ لحميل وبصرة وجدّه أبي بصرة صحبة. (2/ 113) والله تعالى أعلم بالصواب