احکام نماز

نماز کے سجدوں میں تسبیح کے ساتھ کوئی عربی کی دعا پڑھنا

فتوی نمبر :
21100
| تاریخ :
2013-12-07
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کے سجدوں میں تسبیح کے ساتھ کوئی عربی کی دعا پڑھنا

مفتی صاحب! کیا نماز میں سجدہ کی حالت میں تسبیح کے ساتھ کوئی عربی کی دعا مانگی جا سکتی ہے، کیونکہ میں نے آپﷺ کا ارشادہ سنا ہے کہ انسان سجدے کی حالت میں اپنے رب کی بہت قریب ہوتا ہے، اس لۓ اُسے کثرت سے دعا مانگنی چاہیۓ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! اپنی انفرادی نفلی نماز میں سجدہ کی حالت میں ادعیۂ مأثورہ میں سے جو چاہے پڑھ سکتے ہیں، مگر عربی کی وہ دعا جو کلام الناس کے مشابہ ہو ، اس کے پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحيح مسلم : عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : «أقرب ما يكون العبد من ربه ، و هو ساجد ، فأكثروا الدعاء» اھ (1/ 350)۔
و فی الدر المختار : (و دعا) بالعربية ، و حرم بغيرها (إلی قوله)والحق حرمة الدعاء بالمغفرة للكافر لا لكل المؤمنين كل ذنوبهم بحر (بالأدعية المذكورة في القرآن و السنة . لا بما يشبه كلام الناس) اھ (1/ 523)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد اللہ اسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21100کی تصدیق کریں
0     716
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات