احکام نماز

باغ میں دیسی کھاد ڈالی ہو تو اس کو پانی لگاتے ہوئے چھینٹوں کا حکم

فتوی نمبر :
20866
| تاریخ :
2013-11-08
عبادات / نماز / احکام نماز

باغ میں دیسی کھاد ڈالی ہو تو اس کو پانی لگاتے ہوئے چھینٹوں کا حکم

میں گھر کے باغ کو خود پانی لگاتاہوں ، پانی لگنےکی وجہ سے چھینٹے بھی آتےہیں ، کیامیں ان چھینٹوں والے کپڑوں میں نماز اور دیگر عبادات ادا کرسکتاہوں ، باغ میں کھاد نہ ہونے کے برابر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کپڑوں پر بظاہر نجاست اڑ کر نہ لگی ہو تو ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنے سے نماز درست ادا ہوجائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الشامیة: (شرائط الصلاۃ ستة ) طھارت بدنه أی جسده من حدث و خبث و ثوبه اھ(41/1)
ففی الأشباہ والنظائر:"‌‌القاعدة الثالثة: ‌اليقين ‌لا ‌يزول ‌بالشك ودليلها ما رواه مسلم عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعا {إذا وجد أحدكم في بطنه شيئا فأشكل عليه أخرج منه شيء أم لا فلا يخرجن من المسجد حتى يسمع صوتا، أو يجد ريحا}."
(الفن الاول، القواعد الکلیۃ، صفحہ:48، طبع:دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20866کی تصدیق کریں
0     513
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات