نجاسات اور پاکی

ٹشو پیپر سے طہارت حاصل کرنے کے بعد نماز کا حکم

فتوی نمبر :
20354
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ٹشو پیپر سے طہارت حاصل کرنے کے بعد نماز کا حکم

واش روم میں اگر صرف ٹشو پیپر ہو ،تو اس سے طہارت حاصل کرنے کے بعد وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نجاست اگر زیادہ پھیلی ہوئی نہ ہو ، تو ٹشو کا استعمال اور اس کے بعد وضو کرلینا کافی ہے، اور اس صورت میں نماز بھی درست ادا ہو جائے گی ، جبکہ قدرِ درہم سے زیادہ پھیلاؤ کی صورت میں پانی کا استعمال ضروری ہے ، اس کے بغیر وضو اور نماز درست نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : تحت (و یجب) أی یفرض غسل ان جاوز المخرج نجس مائع و یعتبر القدر المائع لصلاۃ اھ (1/ 327)۔
و فی الفتاوی الھندیة : تطھیر النجاسة من بدن المصلی و ثوبه و المکان الذی یصلی علیه واجب اھ (1 /58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20354کی تصدیق کریں
0     1146
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات