السلام علیکم! میں کینیڈا میں جس جگہ کام کرتا ہوں، وہ ایک سینڈل کمپنی ہے، میں نائٹ ڈیوٹی کرتا ہوں، یہ معلوم نہیں ہوتا کہ، جس جگہ نماز پڑھوں گا پاک ہے یا ناپاک؟ کیا میں جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟ یا کرسی پر پڑھوں؟ جوتے اتار کر پڑھوں یا جوتوں پر کھڑا ہو کر؟ یا گاڑی میں بیٹھ کر پڑھوں؟ اسی طرح نماز کی ادائیگی کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سائل کسی بھی جگہ جائے نماز یا کپڑا بچھا کر نماز پڑھ سکتا ہے، جبکہ نماز کے وقت جوتے اتار دیا کرے ، اور بلاعذر شرعی کرسی پر بیٹھ کر یا گاڑی میں نماز درست نہ ہوگی، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔
ففی الدر المختار: (من فرائضها) التي لا تصح بدونها (التحريمة) قائما (وهي شرط) (إلی قوله) (ومنها القيام) (إلی قوله) (في فرض لقادر عليه) اھ (1/ 442) واللہ اعلم