ہم تشہد میں دورد ابراہیمی پڑھتے ہیں ، میں آپ سے یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں خود، دورود ابراہیمی پڑھتے تھے یا یہ تاکید صرف امتی کےلیے تھی اور اگر یہ تاکید صرف امتی کے لیے تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنی نماز میں تشہد کی حالت میں کیا پڑھتے تھے دوسرے لفظوں میں کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنے اوپر دورود بھیجتے تھے؟
درود شریف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رحمت و برکت کی دعاء ہے اور آپ خود بھی یہ پڑھا کرتے تھے ۔
مصنف عبد الرزاق الصنعاني: باب الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم: عن عبد الرزاق، عن معمر، عن ابن طاوس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم، عن رجل من أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول: «اللهم صل على محمد وعلى أهل بيته، وعلى أزواجه، وذريته، كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد، وبارك على محمد وعلى أهل بيته، وأزواجه وذريته، كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد» قال ابن طاوس: «وكان أبي يقول مثل ذلك» (2/ 211)