احکام نماز

قضاءِعمری کرنے کی وجہ سے وقتیہ نمازوں کی سننِ مؤکدہ کو ترک کرنا

فتوی نمبر :
1782
| تاریخ :
2005-12-31
عبادات / نماز / احکام نماز

قضاءِعمری کرنے کی وجہ سے وقتیہ نمازوں کی سننِ مؤکدہ کو ترک کرنا

محترم مفتی صاحب! اگر میں اپنی قضاءِعمری پڑھ رہا ہوں ، تو ظہر کی ۴ رکعات سننِ مؤکدہ کی جگہ ، ظہر کی قضاء نماز پڑھ سکتا ہوں؟ اس لۓ کہ میں ایک ملازم ہوں کہ ایک ہی وقت کے اندر کئی نمازیں پڑھنے کی فرصت نہیں ہوتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلاوجہِ شرعی سنتِ مؤکدہ کا ترک کرنا قطعاً جائز نہیں ، بلکہ گناہ کی بات ہے، بلکہ اس صورت میں سائل کو چاہیۓ کہ وہ رات یا دوسرے کسی وقت میں ان نمازوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين : و أما النفل فقال في المضمرات : الاشتغال بقضاء الفوائت أولى و أهم من النوافل إلا سنن المفروضة و صلاة الضحى و صلاة التسبيح و الصلاة التي رويت فيها الأخبار . اھ(2/ 74)۔
و فی التاتارخانیة : الاشتغال بقضاء الفوائت أولى و أهم من النوافل إلا السنن المعروفة اھ (۱/ ۷۷۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمید الرحمن محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 1782کی تصدیق کریں
0     477
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات