۱۔ کیا امام کے پیچھے یا اپنی نماز پڑھتے ہوئے ہم دل میں اللہ کے ناموں کو سوچ سکتے ہیں ؟جیسے کہ میرا حفاظت کرنے والا مجھے دیکھ رہا ہے، اسی طرح باقی نام؟
۲۔ کیا ہم دل میں دعا بھی مانگ سکتے ہیں؟ اللہ آپ حضرات کی زندگیوں میں برکت دیں۔
مذکور دھیان عام اوقات میں اور دورانِ نماز بحالتِ اقتداء خصوصاً اچھی بات ہے ، مگر انفرادی طور پر نماز پڑھتے ہوئے اس دھیان میں اتنا پڑنا کہ نماز میں خلل آنے لگ جائے درست نہیں، اس لئے بوقتِ نماز جو کلمات ادا کیے جا رہے ہوں ان کے معانی و مراد میں غور کرنا چاہیئے ، تاکہ نماز کا مقصد حاصل کرنے میں آسانی ہو ۔
فی الدر المختار : (بترك) متعلق بيجب (واجب) مما مر في صفة الصلاة (سهوا) فلا سجود في العمد ، قيل إلا في أربع : ترك القعدة الأولى و صلاته فيه على النبي - صلى الله عليه و سلم و تفكره عمدا حتى شغله عن ركن اھ (2/ 80)-
و فی حاشية ابن عابدين : و أجاب في الحلية عن وجوب السجود في مسألة التفكر عمدا بأنه وجب لما يلزم منه من ترك واجب هو تأخير الركن أو الواجب عما قبله فإنه نوع سهو اھ (2/ 80)-