میری والدہ ایسی بیمار ہے کہ وہ خود باتھ روم جانے کے قابل نہیں، ہم نے تمام دوائیاں اور کریم وغیرہ استعمال کیے، لیکن کوئی کام نہیں بنا، اب میں جاننا چاہتا ہوں کہ کوئی ایسی خاص دعا پڑھنے کے لیے ہےکہ درد ختم ہو جائے ، اگر آپ کوئی علاج جانتے ہوں جسے ہم استعمال کر سکیں؟ اور ایسی صورتِ حال میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ایسی صورتِ حال میں اگر وہ بیٹھ کر یا لیٹ کر اور اشارہ سے نماز پڑھ سکتی ہوں تو اس کا اہتمام ضرور کریں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام گھر والے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، اپنے گناہوں پر ندامت کے ساتھ توبہ واستغفار کریں، صدقہ وخیرات بھی کریں اور ساتھ ساتھ درج ذیل وظائف کی پابندی بھی کریں ان شاء اللہ ضرور بہتری ہوگی، وہ ظائف یہ ہیں:
چینی کی تشتری پر سورۃ الحمد اور مندرجہ ذیل آیات لکھ کر پیا کریں، اور کسی متبع سنت عالم دین سے مندرجہ ذیل آیات تیل یا کریم پر دم کرا کر استعمال کرے، ان شاء اللہ بہت جلد شفا ہوگی۔
(۱) وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِين، (۲) وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ،(۳) وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِين، (۴) وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا، (۵) قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ، (۶) يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاس اھ