احکام نماز

یہ کہنا کہ سفر میں جب سمتِ قبلہ معلوم نہ تو نماز نہ پڑھی جانے

فتوی نمبر :
16457
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

یہ کہنا کہ سفر میں جب سمتِ قبلہ معلوم نہ تو نماز نہ پڑھی جانے

میں سفر کی نماز کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں، میری ایک دوست سے اس مسئلے میں بحث ہوئی کہ سفر میں نماز ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ میں نے اُسے کہا کہ سفر میں قبلہ کی سمت مختلف ہونے کی وجہ سے نماز نہیں پڑھنی چاہیئے لیکن اُن کی رائے یہ ہے کہ نماز پڑھنی چاہیئے ، انہوں نے حوالے کے طور پر ایک حدیثِ مبارک پیش کی کہ حضورﷺ نے اونٹ پر سوار ہونے کی حالت میں نماز پڑھی۔ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سفر میں بھی سمتِ قبلہ معلوم کر کے نماز پڑھنا لازم ہے , سرے سے نماز نہ پڑھنا یا سمتِ قبلہ معلوم کیے بغیر نماز پڑھنا جہالت اور گناہ ہے، اس سے احتراز ضروری ہے، لہٰذا آپ کے دوست کی رائے درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: لا يجوز لأحد أداء فريضة ولا نافلة ولا سجدة تلاوة ولا صلاة جنازة إلا متوجها إلى القبلة. كذا في السراج الوهاج. (1/ 63)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علی طیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16457کی تصدیق کریں
0     764
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات