احکام نماز

نماز کے فرائض

فتوی نمبر :
15733
| تاریخ :
2012-06-17
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کے فرائض

نماز میں کتنے فرائض ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز کے فرائض کی مخصوص تعداد متعین طور پر لازم نہیں، کیونکہ کتبِ فقہ میں اس کی تعداد مختلف وارد ہوئی ہے، البتہ ان کتب میں جو فرائض (شرائط وارکان) عموماً ذکر کیے جاتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
۱۔ جسم کا پاک ہونا، ۲۔ کپڑوں کا پاک ہونا، ۳۔ مکان کا پاک ہونا، ۴۔ ستر کا ڈھانپنا، ۵۔ استقبال قبلہ، ۶۔ وقت کا ہونا، ۷۔ نیت کرنا، ۸۔ تکبر تحریمہ، ۹۔ قیام، ۱۰۔ قرأت، ۱۱۔ رکوع، ۱۲۔ سجدہ، ۱۳۔ قعدہ اخیرہ۔ جبکہ بعض فقہاء کے نزدیک تعدیل ارکان بھی فرض ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مراقی الفلاح: "لا بد لصحة الصلاة من سبعة وعشرين شيئا" ولا حصر فيها. ومن اقتصر على ذكر الشروط الستة الخارجة هن الصلاة وعلى الستة الأركان الداخلة فيها أراد التقريب اھ (ص: ۱۱۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد فیاض احمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 15733کی تصدیق کریں
0     1598
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات