احکام نماز

جنگل و بیان میں قبلہ کا رُخ معلوم کرنے کی شرعی ہدایات

فتوی نمبر :
15108
| تاریخ :
2012-05-06
عبادات / نماز / احکام نماز

جنگل و بیان میں قبلہ کا رُخ معلوم کرنے کی شرعی ہدایات

السلام علیکم!
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ قبلہ کا رُخ کیسے معلوم کریں , اگر ہم کوئی ایسے جگہ پر ہوں کہ وہاں پر مسجد نہ ہو اور اگر سورج کی روشنی سے معلوم کرتے ہیں تو فجر اور عشاء میں کیسے معلوم کرینگے اور اگر سورج کی روشنی سے معلوم کرینگے تو کیسے معلوم کرینگے؟یہ مجھے پتہ ہے کہ سال میں دو مربتہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے، اس سے معلوم ہو جائےگا، مگر عام دنوں میں کیسے معلوم کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازی اگر کسی ایسی جگہ ہو جہاں ادائیگی نماز کیلئے سمتِ قبلہ کی تعیین نہ ہو سکتی ہو اور کوئی دوسرا بتانے والا بھی موجود نہ ہو تو اس صورت میں اُسے چاہیئے کہ اپنے غالب گمان کے موافق تعیینِ قبلہ کر کے اُس رُخ پر نماز پڑھ لے ، پھر اگر دورانِ نماز بھی غالب گمان میں تبدیلی ہو جائے تو اس نئے گمان کے موافق دورانِ نماز بھی نماز توڑے تبدیلی کر سکتا ہے، اس طرح اس کی نماز بلاشبہ ادا ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و يتحرى) هو بذل المجهود لنيل المقصود (عاجز عن معرفة القبلة) بما مر (فإن ظهر خطؤه لم يعد)اھ (1/ 433)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زبیر ظریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 15108کی تصدیق کریں
0     646
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات