مفسدات نماز

نماز پڑھتے ہوئے موبائل کی گھنٹی بجنے پر اسے بند کرنے کا مسئلہ

فتوی نمبر :
14180
| تاریخ :
2011-12-21
عبادات / نماز / مفسدات نماز

نماز پڑھتے ہوئے موبائل کی گھنٹی بجنے پر اسے بند کرنے کا مسئلہ

نماز میں موبائل پر گھنٹی آجائے تو ایک ہاتھ سے بند کرنے کا کیا حکم ہے ؟ اور دونوں ہاتھوں سے بند کرنے کا کیا حکم ہے؟ نیز کبھی رینگ ٹون (گھنٹی) ایک فلمی گانا ہوتا ہے ، اس صورت میں کیا حکم ہے؟ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو نمازی کو چاہیئے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنا موبائل بند کر دے اور اگر بھولے سے کھُلا رہ گیا ہو اور دورانِ نماز بجنے لگ جائے تو ایک ہاتھ کی مدد سے , عملِ قلیل کے ساتھ اُسے بند کرنے کی گنجائش ہے , دونوں ہاتھوں کے استعمال سے احتراز لازم ہے کیوں کہ عملِ کثیر صادر ہونے سے نماز فاسد ہونے کا اندیشہ ہے ، جبکہ نماز کے دوران چاہے کسی بھی قسم کی گھنٹی بج جائے اس سے نماز متأثر نہیں ہوتی ، مگر فلموں، گانے کی رنگ ٹونز پر مشتمل گھنٹی لگانا عام حالات میں بھی جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و) يفسدها (كل عمل كثير) ليس من أعمالها و لا لإصلاحها ، و فيه أقوال خمسة أصحها (ما لا يشك) بسببه (الناظر) من بعيد (في فاعله أنه ليس فيها) اھ (1/ 624)-
و فی الفقه الإسلامي و أدلته : و أما الآلات : فيحرم في المشهور من المذاهب الأربعة (الحنفية و المالكية و الشافعية و الحنابلة) استعمال الآلات التي تطرب كالعود و الطنبور و المعزفة و الطبل و المزمار و الرباب و غيرها من ضرب الأوتار و النايات و المزامير كلها . فمن أدام استماعها ردت شهادته (إلی قوله) و استدلوا على تحريم المعازف من القرآن بقوله تعالى : ﴿و من الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله﴾ [لقمان:6/ 31] قال ابن عباس : إنها الملاهي . و بالمعقول : و هو أن هذه الآلات تطرب و تدعو إلى الصد عن ذكر الله تعالى و عن الصلاة و إلى إتلاف المال فحرمت كالخمر . (4/ 2664)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رفدی صواف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14180کی تصدیق کریں
0     743
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • جس کپڑے پر شراب لگی ہو اس میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مفسدات نماز 3
  • قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • نماز کے بعد وضو میں شک ہو تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 0
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • پتنگ بازی کا حکم - پتنگ مانجھے کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا Nike کا مطلب محبت کا خدا ہے؟ نائک کی مصنوعات کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کون کون سی دعوتیں قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • جمادی الاولیٰ میں رہائش تبدیل کرنا اور رات کے وقت جھاڑو،کنگھی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • مسبوق بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرلے پھر یاد آنے پر کھڑا ہو جانے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں زبر، زیر کی غلطی سے نماز کے فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • امام کا نماز سےباہر والا شخص کا لقمہ لینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دو سجدوں کی بجائے اگر ایک سجدہ کرے تو نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز کے دوران چھینک آنے پر ’’الحمدللہ ‘‘کہنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کثرت سے ریح (ہوا)خارج ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں کجھلی ( خارش ) کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نفلی نماز میں قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر یا دیکھ کر پڑھنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • حالتِ جنابت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں خروج ریح کی شکایت ہونے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات