چرس پی کر نماز پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
نشہ کی حالت میں تو نماز پڑھنا جائز نہیں اور اس طرح نماز بھی ادا نہ ہوگی، البتہ چرس کے نشہ کی وجہ سے اگر عقل مغلوب نہ ہو یا وقت گزرنے کے ساتھ نشہ ختم ہوچکا ہو تو ایسی صورت میں نماز پڑھنا بلاشبہ درست ہوگا، بشرطیکہ نماز کے آداب وشرائط کو ملحوظ رکھ کر ادا کرنے پر قادر ہو۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ (النساء: 43)
وفی مشكاة المصابيح: وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أكل من هذه الشجرة المنتنة فلا يقربن مسجدنا فإن الملائكة تتأذى مما يتأذى منه الإنس» اھ (1/ 222)
وفی أحکام القرآن للجصاص: تحت الآیة المذکورة: ویجوز أن یکون النهی إنما دل علی ان علیهم أن یعیدوها فی حال الصحو إذا فعلوها فی حال السکر اھ (۲/ ۲۰۱)