(+92) 0317 1118263

وقف

زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
12399
| تاریخ :
2011-06-10

زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

مفتی صاحب! کیا کوئی زانی آدمی اگر مسجد بنائے تو کیا ہم اس مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اس بات کو جانتے ہوئے بھی کہ یہ مسجد کس نے بنائی ہے اور مسجد بننے کے بعد وہ اپنی زنا کی عادت سے باز نہیں آیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زنا اگرچہ ایک سنگین جرم اور گناہِ کبیرہ ہے، لیکن اس کا مرتکب شخص بھی اگر اپنی حلال آمدنی سے مسجد تعمیر کر لے تو اس میں نماز پڑھنا جائز اور درست ہے، مگر اسے اپنے مذکور گناہ کبیرہ اور دیگر گناہوں سے بہرحال احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علی طیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12399کی تصدیق کریں
0     113