السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرض خدمت ہے کہ زید بحالتِ عذر نماز سے متعلق ایک مسئلہ معلوم کرنا چاہتاہے، زید کے گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور زید نماز باجماعت اس طریقہ سے ادا کرتا ہے کہ کرسی صف میں اس طرح سے رکھتا ہے کہ کرسی کے دونوں پچھلے پائے نماز کی صف میں نمازیوں کی ایڑیوں کی سیدھ میں ہوتے ہیں اور زید کرسی سے آگے صف میں کھڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے صف سے زید کا اتصال نہیں ہوتا کیونکہ زید کو قیام رکوع اور سجدہ پر قدرت ہے، قیام، رکوع اور سجدہ صف میں موجود تمام نمازیوں سے تھوڑا آگے بڑھ کرادا کرتا ہے، لہذا قیام ، رکوع اور سجدہ ،صف سے بلااتصال ادا کرتا ہے اور نماز کے دونوں قعدے زید کرسی پر بیٹھ کرادا کرتا ہے؟ دونوں قعدوں میں تو زید کا صف سے اتصال ہوتاہے مگر قیام،رکوع اور سجدہ کی حالت میں صف سے اتصال نہیں ہوتا، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کا نماز ادا کرتے وقت مندرجہ بالا طریقہ درست ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو جو درست طریقہ ہے تحریر فرمائیں۔
چونکہ شخصِ مذکورمسمٰی زید معذور ہے اس لیے بامرِِمجبوری اس کا مذکور طریقہ اختیار کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔