احکام نماز

بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص اگر دوسری رکعت میں رانوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے سینے پر رکھے تو سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
11908
| تاریخ :
2011-05-15
عبادات / نماز / احکام نماز

بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص اگر دوسری رکعت میں رانوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے سینے پر رکھے تو سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

اگر ایک آدمی بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو وہ دوسری رکعت میں تشہد کے لیے بیٹھنے کی بجائے ہاتھ بیٹھے ہوئے باندھے اور یاد آتے ہی فوراً ہی کھول دیئے۔ اب کیا مسئلہ ہے کہ سجدہ سہو واجب ہوا یا نہیں؟
آیا اسی طرح آخری رکعت میں کیا تو کیا حکم ہے؟ آیا اس کو بھی اُسی پر قیاس کریں جو کھڑے ہو کر نماز پڑھے، یا اس کا اور حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر اس طرح ہاتھ باندھنے کے بعد کچھ پڑھا نہ ہو کہ یاد آنے پر فوراً کھول دیئے ہوں تو اس صورت میں نماز بلاشبہ درست ادا ہو گئی ہے، اس پر سجدہ سہو بھی واجب نہیں، بشرطیکہ تین تسبیح کے بقدر تاخیر نہ ہوئی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره اھ (1/ 126)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زید جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11908کی تصدیق کریں
0     815
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات