احکام نماز

مسجدمیں بچوں کوساتھ لانے کا حکم

فتوی نمبر :
11759
| تاریخ :
2011-05-05
عبادات / نماز / احکام نماز

مسجدمیں بچوں کوساتھ لانے کا حکم

السلام علیکم! حضرات علماء کرام بات یہ ہے کہ میں ہانگ کانگ میں رہتا ہوں، یہاں پر ایک مصر کا رہنے والا عربی شخص ہے، اس کے دو بچے ہیں، ایک ۴ سال کا اور ایک تقریباً ۵ سال کا ہے، اکثر مسجد میں جب بھی نماز باجماعت کے لیے آتا ہے ، تو اپنے دونوں بچوں کو لاتا ہے ، جب نماز پڑھتا ہے ، تو اس کے بچے کبھی اس کے اوپر، کبھی لوگوں کے سامنے آتے ہیں ، تو آج میں نے اس سے کہا کہ آپ بچوں کو ایک سائید پر بٹھا دیا کریں، تو کہتا ہے کہ میرے پاس حدیث کا حوالہ ہے اگر بچے نماز میں آگے پیچھے ہوتے رہے تو نماز خراب نہیں ہوتی، کہتا ہے کہ آپﷺ بھی نماز پڑھتے تھے تو حضرت حسن کبھی حضرت حسینؓ آتے تھے، اور آپ کے کندھوں پر بیٹھ جاتے تھے۔
حضرات علماء کرام مجھے یہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ، کیا ۴ یا ۵ سال کے بچے مسجد جا سکتے ہیں، اور پہلی صف میں والد کے ساتھ جماعت کی نماز میں کھڑے ہو سکتے ہیں یا بیٹھ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو برائے مہربانی حوالے کے ساتھ جواب ارسال فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چار، پانچ سال کے بچے عموماً مسجد کو جانتے اور سمجھانے پر تلویثِ مسجد سے بچتے ہیں، اس لیے ان کو مسجد میں لانا اگرچہ جائز ہے، مگر پھر بھی یہ عمر ایسی نہیں کہ وہ تھوڑی دیر سکون سے بیٹھ سکیں، ان سے غلطی اور شرارت کا ہونا اُن کی فطرت میں شامل ہے ، اور خاص کر جب دیگر لوگ نماز میں ہوں ، اور انہیں روکنے والا بھی کوئی نہ ہو ، اس لیے انہیں مسجد میں لا کر مذکور طریقہ اختیار کرنا اور لوگوں کی شکایت پر بچوں کو سمجھانے کی بجائے مذکور طرزِ عمل اختیار کرنا جہالت پر مبنی حرکت ہے، جبکہ حضرت حسن وحسینؓ کا معاملہ مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے سے متعلق بھی نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولو اجتمع الرجال والصبيان والخناثى والإناث والصبيات المراهقات يقوم الرجال أقصى ما يلي الإمام ثم الصبيان ثم الخناثى ثم الإناث ثم الصبيات المراهقات. كذا في شرح الطحاوي اھ (1/ 89)
وفی الدر المختار: ويحرم إدخال صبيان ومجانين حيث غلب تنجيسهم وإلا فيكره اھ (1/ 656)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله ويحرم إلخ) لما أخرجه المنذري "مرفوعا «جنبوا مساجدكم صبيانكم ومجانينكم»" اھ (1/ 656) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11759کی تصدیق کریں
0     768
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات