(+92) 0317 1118263

لباس کے آداب و احکام

کس رنگ کا عمامہ شرعاً ثابت ہے؟

فتوی نمبر :
11656
| تاریخ :
2020-10-26

کس رنگ کا عمامہ شرعاً ثابت ہے؟

السلام علیکم! مفتی صاحب! کون کون سے عمامے شریعت میں ثابت ہیں؟ ہمارے دفتر میں ایک دوست ہیں وہ کہتے ہیں کہ صرف کالا عمامہ ثابت ہے، سفید ثابت نہیں، اگر ہے تو کوئی صحیح حدیث لاؤ؟
(۲) اکثر لوگ سبز رنگ سے بہت محبت کرتے ہیں، اس لیے کہ گنبد خضرا کا رنگ سبز ہے، کیا گنبد خضرا کا رنگ تبدیل نہیں ہوسکتا؟
(۳) کبیرہ گناہ تو کتابوں میں دیکھے ہیں، مگر صغیرہ گناہ نہیں دیکھے، صغیرہ گناہ کون کون سے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) عمامہ کسی بھی رنگ کا پہن سکتے ہیں، مگر آپﷺ نے عموماً سفید رنگ اور بعض خاص مواقع پر سیاہ رنگ اور کبھی کبھار زرد رنگ کا عمامہ بھی استعمال فرمایا ہے۔
(۲) اس گنبد کا رنگ بالکل تبدیل ہوسکتاہے، بلکہ اس سے قبل اس کا رنگ سفید رہا اور یہ گنبد بیضاء کہلاتا تھا، جبکہ اس رنگ سے محبت محض عشقِ نبویﷺ کی بناء پر ہوتی ہے۔
(۳) گناہ کبیرہ وصغیرہ کی تعریفات مختلف ومتنوع ہیں، یہ کہ جو گناہ وسیلہ اور ذریعہ کے درجہ میں ہو مثلاً: کسی غیر محرم کو دیکھنا اور جو مقصود کے درجہ میں ہو تو کبیرہ کہلاتاہے، جیسے زنا جبکہ کبیرہ وصغیرہ کی فہرست پر کتب اردو عربی دونوں میں دستیاب ہیں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد منور صفدر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11656کی تصدیق کریں
0     446
متعلقه فتاوی
( view all )