السلام علیکم! صبح صادق سے طلوعِ آفتاب تک قضاء نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جی ہاں! پڑھ سکتے ہیں، مگر بہتر یہ ہے کہ قضاء نماز بھی صبح صادق سے پہلے یا طلوعِ آفتاب کے بعد پڑھی جائے۔
فی فتاویٰ التاتارخانیة : فی بیان أوقات التی یکره فیها الصلاة وقتان آخران یکره فیها التطوع و هما بعد طلوع الفجر إلی طلوع الشمس إلا رکعتی الفجر و ما بعد صلاة العصر إلی وقت غروب الشمس و لا یکره فیهما الفرائض و لا صلاة الجنازة اھ (۱/ ۴۰۸)۔