(+92) 0317 1118263

نام رکھنے کا حکم

محمد راشد نام رکھنا

فتوی نمبر :
11292
| تاریخ :
2020-10-26

محمد راشد نام رکھنا

السلام علیکم! میرا پورا نام محمد راشد ہے ’’محمد‘‘ حضرت محمدﷺ کا نام ہے اور راشد کا مطلب ہے ’’ہدایت یافتہ‘‘ قرآن میں جگہ جگہ لکھاہے کہ ہدایت صرف اللہ دیتاہے، ہدایت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے، کیا ایسی صورت میں میرے نام کا معنی صحیح ہے، کیونکہ اس میں میرے لیے نام کا مطلب ہدایت یافتہ ہے اور ساتھ حضرت محمدﷺ کا نام بھی آتاہے۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’راشد‘‘ کا معنی راہنمائی کرنے والا اور سیدھے راستہ کو پانے والا وغیرہ کے آتے ہیں، اس لیے کسی شخص کا نام ’’محمد راشد‘‘ رکھنا بلاشبہ درست ہے، جبکہ سائل کے نام کے ساتھ جو محمد لکھا یا کہا جاتاہے اس سے آپﷺ کی ذاتِ مبارک مراد نہیں، بلکہ اس سے اس کی ذات مراد ہے، اس لیے کوئی بے ادبی یا معنیٰ میں فرق نہیں آتا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي سنن ٲبي داؤد: عن ٲبي وھب الجشمي وکانت له صحبة قال: قال رسول اللہ ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ تسموا باسماء الانبیاء اھ (۲/۳۲۸)۔
وفیه ٲیضا: عن محمد ابن الحنفية، قال: قال علي رحمه الله قلت: يا رسول الله، إن ولد لي من بعدك، ولد أسميه باسمك وأكنيه بكنيتك؟ قال: «نعم» اھ (۲/۳۳۱)۔
وفي الفتاوی الھندية: والتسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة لأنه من الأسماء المشتركة ويراد في حق العباد غير ما يراد في حق الله تعالى كذا في السراجية اھ (۵/۳۶۲) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11292کی تصدیق کریں
0     530
متعلقه فتاوی
( view all )
بچوں کے نام رکھنے کا طریقہ 5494 512 ارحم اور ریان نام کے معانی اور ان کا حکم 6138 457 فرشتوں کے نام پر بچوں کے نام رکھنا درست نہیں ہے 29537 941 بچے کی بیماری کی وجہ سے نام تبدیل کرنا 21253 763 محمد صفوان نام رکھنا کیساہے؟حضرت صفوان کے بارے میں معلومات 38107 835 بچہ کا نام محمد حیدر رکھنا کیسا ہے؟ 34888 669 بچوں کے نام رکھنے کی شرعی حیثیت 41300 806 بچہ کا نام محمد ھانی رکھنا کیسا ہے؟ 32771 897 مھجع نام رکھنا - کیا یہ نام بدری صحابی کا ہے؟ 29779 648 محمد راشد نام رکھنا 11292 530 بچی کا نام ’’آیت‘‘ رکھنا 60790 654 ’’ارامیش‘‘ نام رکھنا اور اس کا مطلب 10425 635 بیمار رہنے کی وجہ سے نام تبدیل کرنا 60641 469 ارتضاء نام رکھنا کیساہے 67598 175 منتہی نام رکھنا کیساہے؟ 69699 134 محمد،خضر اور نہیان نام رکھنے کا حکم 70230 137 زائنہ نام رکھنا کیساہے؟ 69154 153 آئرہ نام رکھنے کا حکم 69876 256 علی اور معاویہ نام رکھنےکا حکم 68313 127 محمد اعراف نام رکھنا کیساہے؟ 69695 189 قندیل فاطمہ نام رکھنا کیساہے؟ 69698 128 "عشال فاطمہ" نام رکھنا 68564 136 اجر نام رکھنا کیساہے؟ 70320 202 "فیروز "نام رکھنا کیساہے 68107 193 زیدان نام رکھنا کیسا ہے؟ 70794 145