احکام نماز

فحش تصاویر پر مشتمل میموری کارڈ جیب میں رکھ کرنمازپڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
11037
| تاریخ :
2011-02-21
عبادات / نماز / احکام نماز

فحش تصاویر پر مشتمل میموری کارڈ جیب میں رکھ کرنمازپڑھنے کا حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب! اگر کوئی شخص نماز پڑھتا ہے اس حال میں کہ اس کے جیب میں بری تصویر والا میموری کارڈ ہے تو کیا اس کی نماز ہوگئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز تو بہرحال ادا ہو گئی ہے، مگر ایسا میموری کارڈ جو فحش تصاویر اور دوسرے ناجائز امور پر مشتمل ہو اسے جیب میں رکھنے اور استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله لا المستتر بكيس أو صرة) بأن صلى ومعه صرة أو كيس فيه دنانير أو دراهم فيها صور صغار فلا تكره لاستتارها بحر اھ (1/ 648) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرزاق عزيز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11037کی تصدیق کریں
0     589
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات